ضرورت پڑی تو خیبر پی کے اسمبلی تحلیل کرنے سے دریغ نہیں کرینگے: شوکت یوسفزئی
پشاور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اوررکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور موجودہ کٹھ پتلی حکومت سے نجات کیلئے ضرورت پڑی تو خیبر پی کے اسمبلی تحلیل کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ وہ گزشتہ روز گلبہار میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر درجنوں خاندانوں نے پی پی پی اور اے این پی سے استعفی دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ڈسٹرکٹ ممبرز ہدایت ‘ ندیم اتمانخیل‘ سعید آفریدی‘ مہابت شاہ‘ سید وزیر‘ حاجی گل اور ناظمین اورکونسلرز بھی موجودتھے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک پر بوجھ ہے وفاقی وزراء حواس باختہ ہوچکے ہیں پارٹی پالیسی اب مریم نوازکی ٹوئٹ پرچلتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا کے نمبرون سیاستدان ہیں اوراللہ کاشکر ہے کہ انہیںپاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے بھی صادق وامین قرار دے دیاہے پاکستان کو قائداعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ایماندار لیڈر مل گیا عوام کو اب عمران خان کاساتھ دینا چاہے۔