• news

کلبھوشن معاملے کی خورشید قصوری کے دورۂ بھارت سے کوئی مماثلت نہیں: مانی شنکر

نئی دہلی / اسلام آباد (آئی این پی) بھارت کی کانگرس پارٹی کے سینئر رہنما مانی شکر ایئر نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے کی خورشید قصوری کے دورۂ بھارت سے کوئی مماثلت نہیں۔ ہر ہندوستانی کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کوچھوڑ دے اور وہ واپس اپنے ملک ہندوستان آجائے۔ میرے بارے میں نریندر مودی کے دل میں بہت نفرت ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مانی شکر ایئر نے کہا ہے کہ خورشید محمود قصوری سے 56 سال سے دوستی ہے۔ جب بھی لاہور آتا ہوں قصوری صاحب کے گھر رہتا ہوں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے دیس میں 20 کروڑ مسلمان ہیں۔ ہر ہندوستانی کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو چھوڑ دے۔

ای پیپر-دی نیشن