الیکشن کمشن نے واٹر مارکڈ 160 بیلٹ پیپرز چھاپنے کی حکمت عملی بنالی
اسلام آباد (آئی این پی )الیکشن کمشن نے آئندہ انتخابات کیلئے واٹر مارکڈ160 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی حکمت عملی تشکیل دیدی۔ ٹوٹل 9کروڑ70لاکھ ووٹر کیلئے 19کروڑ 19لاکھ 1 ہزار 777 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے‘پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان 5 کروڑ2 لاکھ 18 ہزار 746 بیلٹ پیپرز چھاپے گا‘پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن پریس اسلام آباد 4 کروڑ 36 لاکھ 17 ہزار 509 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرے گی‘پاکستان کی تینوں پرنٹنگ پریسز پنجاب کیلئے 11 کروڑ 16 لاکھ 42 ہزار 534 بیلٹ پیپر کی چھپائی کرے گی‘سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی سندھ‘ بلوچستان کے 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد ووٹرز کیلئے 4 کروڑ 86 لاکھ ‘پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن پریس کے پی‘ فاٹا اور اسلام آباد کے 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد ووٹرز کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار سے زائد بیلٹ پیپر چھاپے گی‘نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی پیپر بیرون ملک سے اپنی نگرانی میں درآمد کریگا جو عام طو رپر پاکستان میں دستیاب نہیں ہوگا۔ ہفتہ کو الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے آئندہ انتخابات کیلئے واٹر مارکڈ160 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی حکمت عملی تشکیل دیدی۔9کروڑ70لاکھ ووٹر کیلئے 19کروڑ 19لاکھ 1 ہزار 777 بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن کے 2کروڑ 51 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لئے 5 کروڑ 2 لاکھ بیلیٹ پیپر پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان چھاپے گی۔