• news

.امریکہ: داعش کی معاونت نہیں کی، پاکستانی نژاد خاتون نے عدالت میں الزامات مسترد کر دیئے

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد خاتون پر حکام نے غیر قانونی طریقے سے برقی کرنسی 'بٹکوائین' حاصل کر کے اسے بیرون ملک شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کے لیے بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے۔ نیویارک میں برینٹ ووڈ کی رہائشی 27 سالہ زوبیا شہناز کو جمعرات کو بینک فراڈ، غیرقانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی اور اس کا منصوبہ بنانے کے الزام میں تحویل میں لیا گیا۔ خاتون نے عدالت میں خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔ وفاقی استغاثہ کے مطابق زوبیا مین ہٹن میں بطور لیبارٹری ٹیکنیشن کام کرتی رہی ہیں اور ان کا کوئی مجرمانہ ماضی نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن