0ایم ایم اے کا اہم اجلاس، آج مرکزی قیادت کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے اہم اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے مرکزی قیادت کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اتحاد میں شامل تین جماعتیں وفاقی و صوبائی حکومتوں میں شامل ہیں ۔ آئندہ اجلاس کے میزبان مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر ہوں گے سٹیئرنگ کمیٹی نے مرکزی عہدوں اور منشور کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے متحدہ مجلس عمل کا مکمل طور پر احیا ہو چکا ہے ۔ آئندہ سربراہی اجلاس میں بھی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق ، جمعیت علماپاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر، اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، شاہ احمد نورانی مرحوم کے صاحبزادے و جمعیت علما پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی اور سٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان شریک ہونگے ۔