عربی زبان اور مہاجرین کے عالمی دن آ ج منائے جائیں گے
اسلا م آ با د (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عربی زبان اور مہاجرین کے دن آ ج منائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیراہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں عربی زبان کی اہمیت اور اس کے فروغ کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی اس دن کے منانے کا مقصد عربی زبان کا فروغ اور مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں میں معلومات کے فروغ میں عربی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جبکہ مہاجرین کا عالمی دن منانے کا مقصدتارکین وطن کی تکالیف اور مشکلات سے آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے حقوق انسانی سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین جنگوں اور قدرتی آفات کے نتیجے میں اپنا وطن اور گھر بار چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کرنے والے لاکھوں مہاجرین کی تکالیف اور مشکلات اور ان کے ازالے کے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔