چین اور برطانیہ کا دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق
بیجنگ (آئی این پی) چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہیمنڈ سے ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت متعدد اہم شعبوں میں تعاون اور سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ چائنا ڈیلی کے مطابق چینی وزیر اعظم نے کہا کہ امسال چین اور برطانیہ کے درمیان سفیروں کی سطح پر سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ ہے۔برطانوی وزیر خزانہ بیجنگ میں چین اور برطانیہ کے درمیان نویں اقتصادی و مالیاتی مذاکرات میں شرکت کیلئے چین آئے ہوئے ہیں۔