استحصالی نظام کے خاتمہ کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں ، ریاض فتیانہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) سربراہ عوام لیگ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے عوام ہمارا ساتھ دین ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوام لیگ پاکستان کے دوسرے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن الحمراء ہال میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں ملک بھر سے دانشور، وکلا، طلبا تنظیموں کے قائدین سمیت ایک ہزار کے قریب مندو بین نے شرکت کی۔ کنونشن میں مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی ، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسلم زار ایڈوکیٹ ، مسلم لیگ جونیجو گروپ کے سربراہ اقبال ڈار ایڈووکیٹ، آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد، ملی مسلم لیگ کے سربراہ مولانا سیف اللہ خالد، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے چیئرمین اور ممتاز مزدور راہنما یوسف بلوچ ، سید فقیر حسین بخاری، احمد بلال فیصل ایڈووکیٹ، جمال مگسی ، جاوید احمد سیال، اے اعوان، انور کمال کرسچین لیڈر و پادری ، طالب علم راہنما عاطف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔