عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا: یاسمین راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے سرخرو ہوئے ہے ، پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے اندر یہ پیغام دیا ہے کہ عمران خان ایک دیانت دار اور محب الوطن شخص ہے ، چئیرمین عمران خان کے سواء ملک میں کوئی اور لیڈر نہیں ،نواز شریف کی کرپشن بے نقاب ہونے پر پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ، آئندہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ،انصاف کی جیت ہوئی ہے ، پی ٹی آئی نواز شریف مافیا کو انجام تک پہنچانے تک پیچھا نہیں چھوڑے گی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف غریب عوام کا تیس ہزار کروڑ لوٹ کر باہر لے گئے ، نوا ز شریف اپنی چوری پکڑی جانے پر ملکی اداروں کو مسلسل گالیاں نکال رہے ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نا اہلی کا خواب دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہو گئے۔