ٹرمپ کا فیصلہ مسلمانوں کو متحد کرنے کا ذریعہ بنے گا: حافظ ادریس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ ٹرمپ کا فیصلہ ان شاء اللہ مسلمانوں کو متحد کرنے کا ذریعہ بنے گا ۔ اس شر سے خیر برآمد ہوگا ۔ فلسطینی مسلمانوں نے پوری ایک صدی سے قربانیوں کی لازوال تاریخ مرتب کی ہے امریکہ اور اس کا ناجائز بچہ اسرائیل ذلت و رسوائی سے دوچار ہوں گے ۔ انہوںنے کہ ترک صدر کی پکار پر پورے عالم اسلام کو لبیک کہتے ہوئے قبلہ اول کے تقدس کو ناپاک صیہونیوں اور ان کے سرپرستوں سے بچاناہوگا ۔ یہ دینی فرض ہے اور اس میں جو مسلمان ملک یا اس کی حکومت کوتاہی برتے گی ، وہ خدائے عظیم و برتر کے غضب کو دعوت دے گی ۔ انہوںنے کہاکہ آج پوری ملت اسلامیہ صلاح الدین ایوبی کی منتظر ہے ۔