نظریہ ضرورت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے:چودھری شہزاد نذیر سندھو
رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین یوسی سلطانکے مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا کہ نظریہ ضرورت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ،ملک کو کئی مسائل کا سامنا ہے ،ملکر محنت اور لگن سے کام کریں تو حالات بدل جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سابق دور میں بجلی بحران پر مجرمانہ غفلت برتی گئی ،اس وقت دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے ،آج پاکستان محفوظ ہے ،مگر دشمن کو مکمل شکست دینے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔