• news

اسحاق ڈار کی تنخواہ‘ مراعات کا ریکارڈ احتساب عدالت پیش‘ اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (نا مہ نگار + وقائع نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تنخواہ اور مراعات کا ریکارڈ پیش کردیا گیا ہے۔ مقدمے میں مجموعی طور پر چار گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی جانب سے وکیل بننے کی قاضی مصباح ایڈووکیٹ کی درخواست مسترد کر دی‘ وزیر خزانہ کے ضامن احمد علی قدوسی کی جائیداد قرقی کے معاملے پر نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ دوسری جانب اسحق ڈار نے نےب کورٹ کی جانب سے اشتہاری قرار دےنے کے فےصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ مےں چےلنج کر دےا گےا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالےہ احتساب عدالت کے11دسمبر اور 21 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ہائی کورٹ احتساب عدالت کو درخواست میں ترمیم کرنے کی ہدایت جاری کرنے کے احکامات جاری کرے۔
اسحاق ڈار/ ریکارڈ

ای پیپر-دی نیشن