اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے وکلاءکی بدتمیزی‘ ایک گرفتار
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے وکلاءکی بدتمیزی۔ دونوں وکلاءکے لائسنس معطل۔ عدالتی حکم پر وکیل سہیل احمد گرفتار‘ وکیل سہیل احمد پر اسلام آباد کے سیکٹر ای سیون میں پلاٹ پر قبضے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکٹر ای سیون میں پلاٹ پر قبضہ کیس کی سماعت کے دوران وکلاءنے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے بدتمیزی کی جس کے نتیجے میں عدالتی حکم پر وکیل سہیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا اور بدتمیزی کرنے والے دونوں وکلاءسہیل احمد اور مشتاق گلباز کے لائسنس معطل کر دیئے گئے۔
بدتمیزی