بروقت انتخابات کیلئے سب سنجیدگی دکھائیں‘ ووٹ کا تقدس یقینی بنائیں گے : نوازشریف‘ سپیکر کو سیاسی قوتوں سے اربطے موثر بنانے کی ہدایت
لاہور (خصوصی رپورٹر+ ایجنسیاں) نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی نے جاتی امراءمیں ملاقات کی اور انہیں حلقہ بندیوں اور فاٹا اصلاحات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کیلئے سب کو سنجیدگی دکھائیں، جمہوری اداروں کے استحکام اور قانون کی بالا دستی کو فوقیت دی جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم کو حلقہ بندیوں اور فاٹا اصلاحات پر ترمیم سمیت دیگر ایشوز پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو ملکی حالات اور پارلیمنٹ کے اندر پیدا شدہ رجحانات پر اعتماد میں لیا اور بتایا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں سے رابطے میں ہیں اور جلد قانون سازی کے مکمل ہونے کی امید رکھتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے سردار ایاز صادق کو ہدایت کی کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاسی قوتوں سے رابطے مو¿ثر بنائے جائیں اور اہم ایشوز پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھا جائے۔ سردار ایاز صادق کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں، دعا کریں کہ وہ جلد از جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں۔ نوازشر یف سے سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق کی ون آن ون 1گھنٹے سے زائد ملاقات ہوئی جبکہ وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف‘ خواجہ سعد رفےق ‘سینیٹر پرویز رشید سمےت دیگر نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی سےاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی بنا ئی گئی۔ ذرائع کے مطابق جاتی امراءمےں مسلم لےگ (ن) کے صدر مےاں نوازشرےف سے سپےکر قومی اسمبلی سردار اےاز صادق نے اہم ملاقات کی جس مےں ان کو حلقہ بندےوں کے حوالے سے قانون سازی اور پارلےمانی لیڈرز کے ساتھ ہونےوالے رابطوں کے حوالے سے برےفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مےاں نوازشر یف نے کہا کہ ملک مےں آئےن وقانون کی حکمرانی اور عوام کے تقدس کےلئے ہر سطح پر آواز بلند کی جائےگی اور اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ (ن) کی حکومت نے ملک مےں دہشت گردی اور لوڈشےڈنگ کے خاتمے کےلئے جو اقدامات کےے ماضی مےں انکی کوئی مثال نہےں ملتی۔
اسلام آباد+ لاہور+ لندن (نا مہ نگار+ خصوصی رپورٹر+ عارف چودھری) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، انکے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر پیش ہوں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت آج (منگل کو) نوازشریف، انکے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت کریگی۔ عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں مزید 2 گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔ ان گواہوں میں شکیل انجم ناگرہ اور یاسر شبیر شامل ہیں۔ آج کی سماعت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدر پیش ہوں گے۔ اس سے پہلے نو از شریف ، انکی صاحبزادی مریم نوازعدالتی استثنیٰ کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ نوازشریف کا استثنیٰ 13 دسمبر اور مریم نوازکا استثنیٰ 15 دسمبر کو ختم ہوگیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نواز شریف کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نجی بینک کی منیجر نورین شہزاد کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیدیا تھا۔ علاوہ ازیں کلثوم نواز کی تازہ میڈیکل رپورٹس انکی کمیوتھراپی کے بعد مریم نواز شریف کو پاکستان میں ایل میل کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹرز کے بورڈ کی تفصلی رپورٹ تجاویز اور صحت کے متعلق ٹویٹ بھی شامل ہیں۔ رپورٹس نوازشریف کے وکلا 19 دسمبر کو نیب عدالت میں پیش کریں گے اور ساتھ ہی نیب عدالت میں میاں نواز شریف کیلئے عدالت میں مزید پیش ہونے کا استثنیٰ مانگیں گے۔
نوازشریف/ پیشی