• news

برطانیہ میں امریکی ائربیس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرانے کی کوشش‘ فائرنگ‘ مشکوک کار ڈرائیور گرفتار

لندن ( نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں امریکی ایئربیس کے گیٹ سے گاڑی پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ سفوک کاﺅنٹی میں پیش آیا۔ پولیس نے مشکوک کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کے بعد ائر بیس کو لاک ڈاﺅن کردیا گیا۔ سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ایئربیس کو گھیرے میں لے لیا۔ رائل ایئرفورس بیس کو بھی بند کردیا گیا۔واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق سٹوک ایئر بیس امریکی ایئر فورس کا یورپ میں ہیڈکوارٹر ہے۔ اس میں امریکی اپنی فیملیوں کے ساتھ رہتے ہیں جن کی تعداد 3000 کے قریب ہے۔ یہاں پر بہت ہائی لیول پر سکیورٹی کے انتظامات ہیں۔ پولیس اس شخص سے اعلیٰ سطح پر تفتیش کر رہی ہے۔
برطانیہ/ گاڑی

ای پیپر-دی نیشن