• news

پاکستان ہاکی فیڈریشن جنرل کونسل کا اجلاس 30 دسمبر کو طلب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 30 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت صدر پاکستان ہاکی فیدریشن بر یگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر میں پی ایچ ایف سے ملحقہ کلبوں کی سکروٹنی، ایسوسی ایشنز اور پی ایچ ایف کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے بعد اسکے شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن