شاہ سلمان سے فیفا کے صدر کی ملاقات
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے عالمی فٹ بال فیڈریش ایسوسی ایشن (فیفا) کے صدر گیانی انفن ٹینو نے ملاقات کی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الیمامہ محل میں ہونے والی ملاقات میں فیفا کے صدر فیفا اور سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے درمیان تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات میں سعودی وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے سربراہ خالد بن عبدالرحمان العیسیٰ ، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ بھی موجود تھے۔