ریاض حسین پیرزادہ کی زیرصدارت سپورٹس فاؤنڈیشن ریلیف فنڈز کے حوالے سے جائزہ اجلاس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان سپورٹس فاؤنڈیشن ریلیف فنڈز کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 71 سابق قومی اتھلیٹس کی مالی معاونت کی منظوری دی گئی۔ قومی اتھلیٹس کی منظوری دی گئی۔ قومی اتھلیٹس کی مالی معاونت کیلئے کم سے کم عمر 50 سال مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ حکومت کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا۔ سابق اتھلیٹس کی مالی معاونت کیلئے مختص فنڈز کم ہیں۔