• news

سیالکوٹ:سول جج اور وکیل میں گالی گلوچ کی ویڈیو وائرل ہونے پر چیف جسٹس کا نوٹس

سیالکوٹ(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ لاہور نے سول جج اور وکیل کے درمیان ہونے والی گالی گلوچ اور تلخ کلامی کی سی سی ٹی وی کیمرے ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیتے انکوائری کا حکم دے دیا۔ سول جج درجہ اول حارث علی کی عدالت میں چوہدری طاہر جاوید ایڈووکیٹ نے سول جج پر الزام عائد کیا کہ مقدمہ کے فیصلہ کیلئے دوسری پارٹی سے سترہ لاکھ روپے لئے ۔ جس پر فاضل جج صاحب اور وکیل میں تلخ کلامی ہوئی اور نوبت گالی گلوچ تک پہنچ گئی تھی۔ سول جج درجہ اول حارث علی نے توہین عدالت پروکیل کو چار ماہ قید اور ایک ہزار جرمانے سے سزا سنائی تھی۔تلخ کلامی اور گالیوں کے ویڈیو وائرل ہونے پر لاہور ہائی کورٹ لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔ معلوم ہوا کہ ایک لیڈی سول جج نے اپنے ریڈر سے وائرل ہونے والی ویڈیو منگوائی تھی ۔ ریڈر نے راستہ میں یہ ویڈیو اپنے کمپیوٹر میں کاپی کر لی تھی۔ ریڈر سے اور لوگ بھی ویڈیو کاپی کر لے گئے تھے ۔ بعد ازاں علی بھٹی نامی شخص نے یہ ویڈیو "یو ٹیوب "پر لوڈ کر دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن