مریم نواز کے ٹوئیٹ کا جواب دیا تو ان کا قد اونچا ہوجائیگا: مشرف
لاہور ( آن لائن )سابق صدر پرویز مشرف نے مریم نواز کے ٹوئیٹس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غیر ذمہ دارانہ ٹوئیٹس کرنے کی ماہر ہیں ،میں مریم نواز کے ٹوئیٹ کا جواب دوں گا تو انکا قد اونچا ہوجائیگا۔سابق صدر پرویز مشرف نے مریم نواز کے ٹوئیٹس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ،مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری فضول باتیں کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انکی اپنی جماعت کا حال یہ ہے کہ وزیر خزانہ چارپائی پر ہے اور وہ استعفیٰ نہیں دے رہا۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی جماعت بنانے کے بعد شدید الزامات کی زد میں ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے انکو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کیلئے پیسوں کی پیشکش کی تو ایسا نہیں ہے،میں نہ پیسے دیتا ہوں اور نہ لیتا ہوں۔