• news

افغان صدر نے گورنر بلخ کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا

کابل (اے ایف پی) افغان صدر اشرف غنی نے 54سالہ سیاستدان عطاءنور کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا ہے۔ نور 2004ءسے صوبہ بلخ کے گورنر رہے اور انہوں نے قومی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاجک کمیونٹی کی اکثریت والی جماعت اسلامی پارٹی نے بیان جاری کیا۔ صدارتی آفس نے ان کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر نے گورنر بلخ عطا کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ان کی جگہ انجینئر داﺅد کو تعینات کیا گیا۔ عطاءکنگ آف دی نارتھ کے نام سے بھی مشہور تھے۔

ای پیپر-دی نیشن