• news

چین: 10مجرموں کوفیصلے کے فوراً بعد پھانسی دیدی گئی

بیجنگ (آئی این پی ) ایک چینی عدالت نے دس افراد کو موت کی سزا سنادی، ان میں سے بیشتر افراد منشیات کے جرائم میں ملوث تھے، ان افراد کوچین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر لوفینگ کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی اور موت کی سزا سنانے کے فوراً بعد انہیں ہزاروں افراد کی موجودگی میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، سات افراد کو منشیات کے جرم میں سزا دی گئی جبکہ تین دیگر افراد کو ڈاکہ زنی کے دوران قتل کرنے پر موت کی سزا سنائی گئی۔ ہزاروں افراد نے اس منظر کو دیکھا ۔، فیصلے سے چار دن قبل مقامی لوگوں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ آئیں اور ان لوگوں کی موت کا نظارہ کریں ، مجرموں کو پولیس کے ٹرکوں میں ایک سٹیڈیم میں لایا گیا ۔ ہزاروں افراد نے اس منظر کو دیکھا ۔
پھانسی

ای پیپر-دی نیشن