سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نیوم سٹی پروجیکٹ کے لیے پانچ کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان خوش آئند، شرکا کی بھرپور پذیرائی
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بحر احمر کے ساحل پر سرمایہ کاری، سیاحت اور تجارت کے سب سے بڑے منصوبے نیوم کے اعلان کو دنیا بھر میں ان کے انقلاب آفریں اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔میگا پروجیکٹ کے اعلان کے موقع پر اقتصادی اور کاروباری شعبے سے وابستہ ہزاروں شخصیات نے شرکت کی۔ اور سب نے کھل کر ان کے معاشی ویژن کو داد تحسین پیش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الریاض کے شاہ عبدالعزیز کانفرنس سینٹر میں ’نیوم‘ جیسے میگا پروجیکٹ کے اعلان کے موقع پر اقتصادی اور کاروباری شعبے سے وابستہ ہزاروں شخصیات نے شرکت کی۔ جب شہزادہ محمد بن سلمان نے ’نیوم‘ سٹی پروجیکٹ کے لیے 5 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تو حاضرین نے ان کے اس غیرمعمولی منصوبے پر حیرت کا اظہار کیا اور سب نے کھل کر ان کے معاشی ویژن کو داد تحسین پیش کی۔
سعودی شہزادہ