• news

ایس ایم منیر کی سربراہی میں یو بی جی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یونائیٹڈ بزنسمین پینل (یو بی جی) کے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کا مسئلہ جلد ہی حل کر دیا جائے گا جبکہ ایکسورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی بحالی زیرغور ہے۔ یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک کی سربراہی میں وفد سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ تاجروں کے مفاد میں پہلے ہی ایک فیصلہ کیا جاچکا ہے جس کا اعلان متعلقہ ادارے کے ذریعے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر معیشت کا ستون ہیں اور انہیں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرکے انہیں معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع دے۔ وزیراعظم کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کا خیرمقدم‘ تاجروں کو بہت بڑا ریلیف ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن