جدید ٹیکنالوجی اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: فضل احمد خالد
لاہور (پ ر) جدید ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس سلسلے میں حکومت بہت سے منصوبوں کے ذریعے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کی مضبوطی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بات وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے تین روزہ آئی ٹرپل ای بین الاقوامی کانفرنس برائے اوپن سورس سسمٹز اور ٹیکنالوجیزکی افتتاحی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی شرکاءسے خطاب میں کہی۔۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ تحقیق پر منصوبہ بندی ہمیشہ دیرپا حکمت عملی کے لیے نہ صرف کار گر ثابت ہوتی ہے بلکہ نمایاں کارکردگی دکھانے کا موقع بھی فراہم کی ۔