ایل ڈی اے سٹی میں مزید اراضی شامل کرنے کا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی فیز1میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ انفراسٹرکچر میں واٹر سپلائی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر، بجلی کا نظام اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی کو جلد مکمل کرنے کیلئے موجودہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کےساتھ مقامی زمینداروں اور مزید نئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی طرف سے براہ راست پیش کی جانے والی اراضی بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔