جسمانی معذوری کا شکار نوجوان کا پاکستان فریڈم موومنٹ کے سیکرٹری کا دورہ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے )باہمت جسمانی معذور نوجوانوںپر مشتمل گر وپ نے چیئرمین آفتاب نذیر خان کی قیا دت میں پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے مرکزی سیکرٹیر یٹ کا دورہ کےا۔جہاں پاکستان فریڈم مو ومنٹ پارٹی لاہورڈوےثرن کے کو ارڈ ےنیٹر ضمادگریوال نے ان کا استقبال کیا ۔
اورتقرےب کے شرکاءسے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستا ن فر ےڈم موومنٹ پارٹی اپنے چئےرمےن ہارون خواجہ کی قےادت مےں ملک کے جسمانی معذور اور پسماندہ طبقات کی بحالی کے لئے ہمےشہ کو شاں رہے گی۔اس موقع پر حادثاتی طور پرجسمانی معذور ہو نے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو معاشر ے کا فعال فر د بنانے کے لئے اےک ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔