رائیونڈ: 3 یونین کونسلوں کے منصوبوں میں بوگس ادائیگیوں کا انکشاف
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ کی دویونین کونسلوں سمیت گردونواح کی تین یونین کونسلوں کے تعمیراتی منصوبہ جات میں دوکروڑ کے قریب بوگس ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، نئے مالی سال کے آغاز میں رائے ونڈ شہر ،رائے ونڈ گاﺅں ،موضع مل ،کماس اور مکو والی جھلار کی یونین کونسلوں میں گلیوں کی تعمیر ،ڈرینیج اور سیوریج کیلئے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چار کروڑ نوے لاکھ روپے کے کام لگائے گئے ،جبکہ موقع پر دوکروڑ کے کام بھی بمشکل ہوئے ہیں،معلوم ہوا ہے کہ کرپٹ سٹاف نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کرکے خطیر رقم خزانے سے نکلوالی ہے ۔
،دریں اثناءمیونسپل کارپوریشن لاہور کی طرف سے تعمیرسیرت سکول رائے ونڈ کے سامنے سیوریج ،سولنگ اور فٹ پاتھ کے کام میں ٹھیکیدار انتہائی ناقص سیوریج بچھا کر رفو چکر ہوگئے۔