فورمین ریلوے امان اللہ خان انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) اکرام اللہ خان کاکڑ کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر فرحان خان (سروسز ہسپتال) کے والد امان اللہ خان انتقال کر گئے۔ وہ پاکستان ریلوے لوکو شاپ میں فورمین تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر 1 بجے مرکزی جامع مسجد اہلحدیث گلی نمبر17 مجاہد آباد مغلپورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔