• news

نوازشریف عدلیہ مخالف تحریک چلائیں‘ دیکھتے ہیں لوگ کس کیساتھ ہیں‘ عمران کا پھر چیلنج

اسلام آباد (ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں عدلیہ کیخلاف تحریک چلا کر دکھائیں، میں عدلیہ کی حمایت میں تحریک چلائوں گا، دیکھتے ہیں لوگ کس کا ساتھ دیتے ہیں۔ نوازشریف میں ہمت ہے تو اپنے کٹھ پتلی وزیراعظم کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا کہہ دیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے انسائیڈر ٹریڈنگ کی لیکن پیسے واپس کردیئے تھے۔ سپریم کورٹ کو سوچنا چاہئے کہ کسی نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور ملک کو نقصان نہیں ہوا تو کرپشن کیسے ہوگئی۔ آرٹیکل 62، 63 کی شکل بدل رہی ہے۔ 2013ء میں انہوں نے الیکشن کمشن اور آر اوز پر تنقید ضرور کی لیکن ججز پر کوئی تنقید نہیں کی۔ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن کے فیصلے تک پارٹی میں کسی کو سیکرٹری جنرل نہیں بنایا جائیگا۔ علاوہ ازیں عمران خان سے ڈاکٹر طاہر القادری نے رابطہ کیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طاہر القادری اور عمران خان نے 31 دسمبر کے لائحہ عمل سے متعلق بات چیت کی۔ طاہر القادری نے تحریک قصاص کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کیا۔ عمران خان نے طاہر القادری کو حصول انصاف کیلئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے کہا کہ آپ کا مطالبہ درست ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں کا مطالبہ جائز ہے۔ دونوں کو فوری مستعفی ہونا چاہئے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے بعد ملزم بے نقاب ہوگئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن