• news

ٹیسٹ رینکنگ: اظہر علی کی آٹھویں پوزیشن برقرار

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) آسٹریلین کپتان سٹیون سمتھ زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے پیٹر مے، رکی پونٹنگ اور جیک ہوبز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لین ہٹن کے ہم پلہ ہو گئے ‘ پوائنٹس کی تعداد 945 ہو گئی ہے۔کیریئر کے دوران زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا عالمی اعزاز ڈان بریڈمین کو حاصل ہے جنہوں نے 961 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔نئی ٹیسٹ ریننگ کے تحت ابتدائی 10 بلے بازوں میں پاکستان کے اظہر علی آٹھویں پوزیشن پر ہیں ۔سمتھ بلے بازوںمیں سر فہرست جبکہ ویرات کوہلی دوسرے اور چتیشور پجارا ،تیسرے، کین ولیمسن چوتھے، جو روٹ پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، ہاشم آملا ساتویں، اظہرعلی آٹھویں، دنیش چندیمل نویں اور راس ٹیلر دسویںنمبر پر ہیں۔بہترین بائولرز کی فہرست میں جیمز اینڈرسن ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں اور 10 بہترین بائولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔جنوبی افریقہ کے کاگیسو رابادا دوسری، بھارت کے رویندرا جدیجا تیسری، روی چندرن ایشون چوتھی، جوش ہیزل وْڈ پانچویں، رنگنا ہیراتھ چھٹی، نیل ویگنر ساتویں، مچل سٹارک آٹھویں، نیتھن لیون نویں‘ ڈیل سٹین دسویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ‘ شکیب الحسن نے ٹاپ آل راؤنڈر کی پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن