امید ہے میرے جواب تحریک استحقاق کے زمرے میں نہیں آئیں گے: آرمی چیف کے فقرے پر ایوان میں قہقہے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف سے پہلا سوال فرحت اللہ بابر نے کیا جس کا جواب دینے سے پہلے آرمی چیف نے کہا کہ امید ہے میرے جواب تحریک استحقاق کے زمرے میں نہیں آئیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے برجستہ حملے پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امید ہے ہمارے سوالات پر بھی آپ کو پریشانی نہیں ہوگی۔ فرحت اللہ بابر کی بات پر پھر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔ آرمی چیف سے آخری سوال راجہ ظفر الحق نے کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا کیا یہ میٹنگ پہلے ہی ہو جانی چاہئے تھی جس پر آرمی چیف نے کہا کہ ہم تو کب سے انتظار کر رہے تھے۔