سینٹ: آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے نشستوں کا خصوصی انتظام
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سینٹ میں گزشتہ روز آرمی چیف‘ ڈی جی ایم او‘ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کی بریفنگ کے لئے نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی گزشتہ روز کی بریفنگ میں اپنی نشست کو چھوڑ کر اس نشست پر بیٹھے جہاں سیکرٹری سینٹ بیٹھتے ہیں۔ آرمی چیف ‘ ڈی جی ایم او‘ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے لئے اس سے نیچے والی جگہ نشستیں لگائی گئی تھیں۔