پرنس کریم آغا خان 13روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے
کراچی (این این آئی) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 13روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انہیں ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔ پرنس کریم آغا خان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دعوت پر 13 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔ پاکستان میں قیام کے دوران پرنس کریم نے کراچی میں آغا خان ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کئے۔ پرنس کریم آغا خان نے اسلام آباد اور کراچی میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔