روپے کی قدر 5 فیصد تک کم ہوئی‘ کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھے گا: گورنر سٹیٹ بنک
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں 5 فیصد تک کمی ہوئی، روپے کی قدر میں کمی پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہیں جو کافی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر سے نجی بنکوں کو 6 ارب ڈالر واپس کرسکتے ہیں۔ اگلے سال 2018ء میں بیرونی ادائیگیاں خطرے میں نہیں، جتنی بھی غیر ملکی ادائیگیاں ہوں گی بروقت ادا کی جائیں گی۔ کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھے گا لیکن قابو ہوجائے گا۔ سکوک اور یورو بانڈز کا کامیاب اجراء کیا گیا۔ آئندہ چند ماہ تک کسی بانڈ کے اجراء کی ضرورت نہیں۔