• news

پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا‘ مودی کی بات غلط ہے: فاروق عبداللہ

سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا۔چند روزقبل بھارتی ریاست گجرات میں ریاستی انتخابی مہم کے دوران مودی نے اپنی حریف جماعت کانگریس پرالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اورکانگریس پارٹی کے نائب صدرمنی شنکرائیرنے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اورگجرات کے ریاستی انتخابات میں پاکستان کوکردارادا کرنے کے لیے قائل کیا۔ نریندرا مودی ریاستی انتخابات توجیت گئے لیکن یہ معاملہ ختم نہیں ہوا اوران پر تنقید کے نئے دروازے کھل گئے۔مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مودی کی بات غلط ہے، پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا، مودی توخود نوازشریف کی نواسی کی شادی میں لاہور کھانا کھانے چلے گئے تھے، کیا اس وقت یہ کوئی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے گجرات کے ریاستی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی لیکن اگرپارٹی کے رہنما کچھ غلط بات نہ کرتے توان کی نشستیں مزید بڑھ سکتی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن