• news

سیاستدانوں کو عدالتی کلین چٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، نواز شریف 18ء میں پھر وزیراعظم، کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے: کیپٹن صفدر

اسلام آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ اداروں کو آئین کے تابع رہ کر کام کرنا چاہئے‘ سیاستدانوں کو عدالتوں سے کلین چٹ کی ضرورت نہیں ہوتی‘ سیاستدان کو عوام کے ووٹ اور اعتماد کی ضرورت ہے‘ عوام جانتے ہیں ملکی سالمیت نواز شریف سے منسلک ہے‘ نواز شریف چاہتے ہیں اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہئے۔ 2018ء میں عوام پھر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے اور پی ٹی آئی کے کپتان گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دنیا میں پاکستان کے لئے مذاق بن گیا۔ نواز شریف چاہتے ہیں اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہئے اداروں کو آئین کے تابع رہ کر کام کرنا چاہئے۔ سیاستدانوں کو عدالتوں سے کلین چٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، سیاستدان کو عوام کے ووٹ اور اعتماد کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا آج پیشیاں بھگت رہا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ اٹھائیس جولائی کے فیصلے کا دنیا بھر میں مذاق بنا، نوازشریف چاہتے ہیں پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے اداروں میں ہم آہنگی ہو۔

ای پیپر-دی نیشن