کلثوم نواز نے جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی حمایت کردی‘ نوازشریف کی ملتان آمد پر باضابطہ اعلان کرینگے: ذرائع
لندن (صباح نیوز) بیگم کلثوم نواز نے مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی حمایت کردی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لندن میں بیگم کلثوم نواز سے مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لئے ان کی رائے معلوم کی جس پر بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی میرے بھائی ہیں ان کی واپسی کا خیر مقدم کروں گی۔ جاوید ہاشمی نے نواز شریف اور مریم نواز کو ملتان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر نواز شریف اور مریم نواز کی آمد 27 یا 28 دسمبر کو متوقع ہے۔ نواز شریف کی ملتان آمد پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔