• news

شہبازشریف نے لندن کے طویل سفر سے واپسی کے بعد مصروف ترین دن گزارا

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ شہبازشریف منگل کی صبح لندن سے وطن واپس پہنچے۔ وزیراعلی نے لندن کے طویل سفر کے بعد بغیر آرام کئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔ 2 گھنٹے سائٹ پر رہے اور وہاں اجلاس کی صدارت بھی کی۔ بعدازاں وزیراعلی نے سرکاری فرائض سرانجام دئیے اور شام کو میٹروٹرین کے منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے سائٹ آفس کا دورہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن