مصر: رقاصہ سے گپ شپ پر دلہن طیش میں آ گئی دولہا نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی طلاق دیدی
قاہرہ (آئی این پی) مصر میں دولہا نے چوری پکڑی جانے پر شادی کے 15 منٹ بعد ہی طلاق دیدی۔ نکاح کے بعد دولہا دوسرے کمرے میں ایک رقاصہ کیساتھ پایا گیا جس پر دلہن طیش میں آ گئی ۔ دولہا نے اپنی چوری پکڑے جانے پر دلہن کو طلاق دیدی۔