وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوادی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور نے پہلی بار حج سے 8 ماہ قبل نئی حج پالیسی منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی‘ حج پالیسی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، پالیسی منظوری کے بعد جنوری 2018ء میں حج درخواستوں کی وصولی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔