ڈیمز نہ بنے تو آبادی بڑھنے کی شرح واٹر سکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیگی: سرتاج عزیز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے چھوٹے ڈیمز موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہیں۔ بدقسمتی سے ڈیموں کی تعمیر کامعاملہ بہت متنازعہ ہوچکا ہے۔ سیاسی قیادت دیرپا ترقی کیلئے آبی ذخائر کی تعمیر پراتفاق رائے کرے۔ حالیہ مردم شماری کے مطابق پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح 2.4 فیصد ہے پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح تشویش کا باعث ہے۔ قیام پاکستان کے وقت فی کس پانی کی دستیابی 5 ہزار کیوبک میٹر تھی۔ درجہ بندی کے مطابق پاکستان پانی کی قلت کا شکار ملک ہے۔ ڈیمز نہ بنے تو آبادی بڑھنے کی شرح واٹر سکیورٹی کو مزید خطرے میں ڈال دے گی۔