• news

سفیر ہشام کی سعودی وزیر محنت سے ملاقات‘ نئے منصوبوں میں پاکستانی مزدووں کی خدمات لیں گے: علی بن ناصر

جدہ( نمائندہ خصوصی )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہشام بن صدیق نے سعودی عرب کے وزیر محنت علی بن ناصر سے ملاقات کرکے سعودی عرب میں نئے پراجیکٹس میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع فراہم کرنے کے متعلق بات چیت کی انہوں نے کہا سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت نے پراجیکٹس پر بہت محنت سے کام کیا ۔سعودی وزیر محنت نے سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ نئے پراجیکٹس میں پاکستانی افرادی قوت سے مدد حاصل کرلی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن