• news

افغانستان : فضائی حملے، جھڑپیں،14 طالبان ، داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 14 طالبان سمیت 18 دہشت گرد ہلاکگجبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک فوجی ترجمان نصرت اللہ جمشیدی نے بتایا خفیہ معلومات کی بنیاد پر صوبہ فاریاب کے ضلع شیرائن ناگاب میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ طالبان ہلاک جبکہ ان کے تمام ہتھیار اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔ دریں اثناء صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا سکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگیائی میں داعش جنگجوئوں کیخلاف آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں چار داعش جنگجو ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن