• news

فرانسیسی کھلاڑی ماریون برٹولی نے چار برس بعدریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک ) فرانسیسی کھلاڑی ماریون برٹولی نے چار برس بعد انٹر نیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آئندہ سال شیڈول ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنا منٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا ۔ وہ مارچ میں میامی ٹینس ٹورنا منٹ سے کم بیک کرینگی ۔ 33سالہ فرانسیسی کھلاڑی نے انجری مسائل کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اگست2013ء میں انٹر نیشنل ٹینس کو خیر باد کہہ دیا تھا ۔انہو ں نے کہا ہے کہ وہ اب اپنے آپ کو فٹ سمجھتی ہیں جس کی وجہ سے ریٹائر منٹ واپس لے کر دوبارہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برٹولی کو ایک گرینڈ سلام ٹائٹل سمیت آٹھ ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہو ں نے 2012ء میں کیر یئر بہترین ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن