کرس گیل زخمی دوسرے ون ڈے سے باہر
آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔کر س گیل نے پہلے ایک روزہ میچ میں 22رنز بنائے تھے ۔وہ انجری کی وجہ سے فیلڈنگ نہیں کر سکے تھے۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 23دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈین کو چ سٹورٹ لا ء نے بتایا کہ کر س گیل بیمار ہیں اور ڈاکٹر ان کا معائنہ کر رہے ہیں ۔ ایک دو روز میں ان کی صحت کے بارے میں معلوم ہو سکے گا۔ ابھی ان کی دوسرے ون ڈے میں شرکت کے بار میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔