• news

یوگنڈا کے شہر کمپالا میں پاکستانیوں سمیت کئی کرکٹرز رُل گئے

کمپالا (نوائے وقت رپورٹ) یوگنڈا کے شہر کمپالا میں پاکستانی کرکٹر رُل گئے۔ یوگنڈا کے سپانسر بھاگ گئے جبکہ ٹی 20 ٹورنامنٹ منسوخ ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے 22 کرکٹرز شامل تھے۔ پاکستانی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ جو معاوضہ طے ہوا تھا اس میں سے ایک پیسے کی بھی ادائیگی نہیں ہوئی۔ اچانک سپانسرز بھاگ گئے جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ ختم کر دیا گیا۔ واپسی کے ٹکٹ بھی کینسل ہو گئے۔ ائرپورٹ پر واقع ہوٹل کے دو کمروں میں رہ رہے ہیں۔ سابق کپتان عامر سہیل بھی کمنٹیٹر کی حیثیت سے یوگنڈا گئے تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں سعید اجمل، عمران خان، یاسر حمید اور مختار احمد شامل ہیں نے کہا کہ کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا‘ایئر پورٹ کے ہوٹل تک محدود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن