انڈر 19 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگی
لاہور) نمائندہ سپورٹس )پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج رات لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں تین ایک روزہ میچز کھیلنے کے بعد ٹیم نیوزی لینڈ میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔حسان خان کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم آج سے ورلڈ کپ کے سفر پر روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم لاہور سے براستہ دبئی آسٹریلیا جائے گی جہاں میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوم ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ میچز 27، 29 اور 31 دسمبر کو ہوں گے۔پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 2 ون ڈے میچز کھیلے گی۔