بے نظیر شہید انٹر نیشنل ٹینس ٹورنا منٹ:غیر ملکی کھلاڑیوں کی اگلے رائونڈ میں رسائی
لاہور+اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)بے نظیر شہید انٹر نیشنل ٹینس ٹورنا منٹ میں جرمنی ‘روس ‘بھارت ‘ترکی اور آسٹریا کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستانی کھلاڑی دوسرے رائونڈ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ مینز سنگلز مقابلوں میں سپین کے لوپیز پیازر نے پاکستان کے احمد چوہدری کو چھ اور چھ دو سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔جرمنی کے جولین آنگن نے فرانس کے لوکا کو چھ تین ‘تین چھ اور چھ ایک سے شکست دی ۔ روس کے اولک نے بھارت کے پیرا میر سنگھ کو سات چھ اور چھ دو سے ہر ایا ۔ بھارت کے کوئل آنند نے پاکستان کے ساجد علی اکبر کو سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دی ۔ روس کے آئیون نیدیلکو نے پاکستان کے یاسر خان کو چھ ایک اور چھ صفر سے زیر کیا ۔ روس کے اولک بیسڈنیکوف نے ہم وطن شلواکو چھ تین اور چھ دو سے ہرایا ۔ ترکی کے ارگی کرکن نے روس کے کسٹن لوزان کو تین چھ ‘چھ تین اور چھ دو سے قابو کیا ۔ آسٹریا کے پیٹرگولڈ سٹینر نے روس کے آئیون یونو مار نگو کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دی ۔ رس کے آنٹن چیخوف نے بھارت کے انراگ نینوائی کو سات پانچ اور چھ دو سے ہر اکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ ٹورنا منٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے کل بروز جمعہ کو کھیلے جائیں گے ۔ ایونٹ کے سیمی فائنل 23دسمبر جبکہ فائنل 24دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کی انعامی رقم 15ہزار ڈالر رکھی گئی ہے ۔