سامبا بینک پولو کپ : بلیک ہارس پینٹس کی کامیابی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) سامبا بینک لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2017ء کے دوسرے روز حسام علی حیدر کے خوبصورت کھیل کی وجہ سے بلیک ہارس پینٹس نے گارڈ گروپ کو 11-4 سے شکست دیدی۔ دوسرے دن بلیک ہارس پینٹس اور گارڈ گروپ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ چار چکروں کے بعد بلیک ہارس پینٹس نے گارڈ گروپ کو 11-4 سے ہرا دیا۔ بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے نو خوبصورت گول سکور کیے جبکہ صوفی محمد عامر اور صوفی محمد حارث نے ایک ایک گول کیا۔ گارڈ گروپ کے احمد نواز ٹوانہ نے دو ، تیمور مواز خان اور عبدالرحمان منوں نے ایک ایک گول کیا۔